انسانیت کی خدمت کے اعتراف میں ایشیا کے ممتاز رامن مگسے سے ایوارڈ کیلئے پاکستان کے محمد امجد ثاقب کا اعلان کردیا گیا ہے۔
رامن مگسے سے ایوارڈ کیلئے پاکستان کے محمد امجد ثاقب کا اعلان آن لائن ورچوئل تقریب میں کیا گیا۔
محمد امجد ثاقب کو ایوارڈ غربت کے خاتمےاور انسانیت کی خدمت کیلئے دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایشیا کے ممتاز رامن مگسے سے ایوارڈ کو اس سال سے بحال کیاگیا، نوبیل طرز پر ایشیائی رامن مگسے سے ایوارڈ اب تک پاکستان کی نو شخصیات کو دیاجا چکا ہے۔
ان ممتاز شخصیات میں مرحوم عبد الستار ایدھی، بلقیس ایدھی، اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کے اختر حمید خان، شعیب سلطان خان، عاصمہ جہانگیر، ڈاکٹر ادیب رضوی، تسنیم احمد صدیقی، ڈاکٹر رتھ فاؤ، آئی اے رحمان کا نام بھی شامل ہے ۔
رامن مگسے سے ایوارڈ ایشیا میں انسانی خدمت کے شعبوں میں نمایاں کارنامے انجام دینے والی چار شخصیات اور ایک تنظیم کو دیا جائے گا، یہ وہ شخصیات ہیں جنہوں نے ایشیا کے لوگوں کا سرفخر سے اونچا کیا ہے۔
رامن مگسے سے ایوارڈ فلپائن کے آنجہانی صدر مگسے سے کے نام سے قائم رامن مگسے سے فاونڈیشن کی طرف سے دیا جاتا ہے، 1957ء سے اب تک یہ ایوارڈ 300 سے زائد شخصیات اور تنظیموں کو دیا جاچکا ہے، ایوارڈ پانے والوں میں مدر ٹریسا بھی شامل ہیں ۔