• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھلیوی کی ریلیز پر کنگنا کی مہاراشٹر حکومت سے سینما کھولنے کی درخواست

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ فلم تھلیوی کی ریلیز سے قبل تھیٹرز کو کھولے۔

آنجہانی اداکارہ اور ریاست تامل ناڈ کی سابق وزیراعلیٰ جیا رام جیا للیتا کی زندگی پر بنائی گئی اس فلم میں کنگنا نے جیا رام کا کردار ادا کیا ہے اور یہ فلم جمعہ کو ریلیز کی جارہی ہے۔ 

اس فلم میں بھاگیا شری اور اروند سوامی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

کنگنا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ، انسٹا گرام پر لکھا کہ اب جب کہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کیسز میں کمی آرہی ہے، تو میں ریاستی حکومت سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ مہاراشٹر میں سینما کھولے تاکہ ختم ہوتی ہوئی فلم انڈسٹری اور تھیٹر کے کاروبار کو بچایا جاسکے۔ 

تازہ ترین