• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ترمیمی بل کی منظوری کیلئے پہلے سے زیادہ پرُاعتماد کیوں ہے؟

اسلام آباد( فاروق اقدس/ تجزیاتی جائزہ) عدالتی اصلاحات کے ترمیمی بل کی منظوری کا عمل اب اخری مرحلہ میں شامل ہوچکا اور اس کے ساتھ ہی حکومت پہلے کے مقابلے میں زیادہ پراعتماد نظر آرہی ہے کہ وہ ترامیم کی منظوری کیلئے ایوان میں مطلوبہ اکثریت بغیر کسی بڑی مشکل کے حاصل کرلے گی۔ 

ایک ماہ سے جاری سرگرمیاں مختلف ایوانوں اور سیاستدانوں کی قیام گاہوں سے پارلیمنٹ ہائوس منتقل ہوگیا ۔ حکومت کی کامیابی کے دعوے اور اپوزیشن کے الزامات کا سلسلہ جاری ہے، حقیقت ایوان میں ہی کھلے گی۔

اس اعتماد کی وجہ دیگر بہت سے عوامل اور محرکات کے علاوہ ایک وجہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا ایک پرامن، کامیاب اور بڑی حد تک بامقصد انعقاد بھی ہے۔

جب حکومت کا وزیراعظم رفقاء کے ہمراہ اپنے ملک میں روس اور چین جیسی عالمی طاقتوں کے وزرائے اعظم اور سات ممالک کے سربراہان سمیت متعدد اہم شخصیات کا خیرمقدم کررہا ہو اور پھر بھارت کے وزیر خارجہ سے انتہائی خوشگوار ماحول میں مسکراہٹوں کے ساتھ مطلوبہ مقاصد پر تبادلہ خیال بھی ہورہا ہو اور پھر سب سے بڑھ کر ملک کی عسکری قیادت بھی جمہوری حکومت کےشانہ بشانہ ہو تو اس کے پراعتماد ہونے کا جواز بنتا ہے۔ 

پھر دوسری طرف بین الاقوامی سطح کے اس پروقار سفارتی موقع پر ہنگامہ آرائی اور دھاوا بولنے کے تمام دعوئوں کی ناکامی نے بھی حکومت کو یہ اعتماد بخشا ہے کہ سڑکوں کے بعد پارلیمانی ایوان میں بھی مزاحمت کرنیوالی طاقتوں کو ناکامی ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید