بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اور ان کی والدہ اور ماضی کی معروف اداکار امرتا سنگھ نے ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ میں 22 کروڑ روپے مالیت کی دو کمرشل جائیدادیں خریدی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ماں اور بیٹی کی جانب سے رئیل اسٹیٹ میں حالیہ دنوں میں کی جانے والی یہ سرمایہ کاری شہ سرخی بنی ہوئی ہے۔
رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق سارہ اور امرتا سنگھ نےدو کمرشل یونٹس اندھیری ویسٹ کے سگنیچر بلڈنگ کی نویں منزل پر خریدی ہیں۔
فروخت کرنے والی کمپنی کا نام ویر ساواکر پروجیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ہے۔
حالیہ دنوں میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے اسی قسم کی خریداری کی۔ ان میں کرشمہ کپور، کرینہ کپور، سلمان خان، امیتابھ بچن اور اجے دیو گن شامل ہیں۔