• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پولیس نے خاتون مسافر کی زندگی بچالی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) موٹروے پولیس نے خاتون مسافر کو بروقت قریبی ہسپتال پہنچا کر ایک قیمتی زندگی بچا لی۔ موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر ساجد اقبال اور سب انسپکٹر حبیب الرحمٰن کی دوران پیٹرولنگ معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل سوار شہزاد اختر کی بیوی کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ موٹروے پولیس کے افسران نے ریسکیو 1122کو اطلاع دی اور خاتون کو فرسٹ ایڈ فراہم کی۔ بعد ازاں ایمبولینس سے خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات منتقل کیا گیا۔
تازہ ترین