ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایران کے اسٹیل پلانٹس پر حملوں کے جواب میں بحرین کی البا المونیم اور ایمریٹس گلوبل المونیم تنصیبات پرحملے کیے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق المونیم بحرین پر حملے میں 2 افراد زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق دونوں کمپنیوں کا تعلق امریکی فوج سے ہے۔
قبل ازیں پاسداران انقلاب نے خبر دار کیا تھا کہ خطے میں 2 امر یکی یا اسرائیلی یونیورسٹیوں کو بھی ہدف بنائیں گے۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر حملے کا جواب دیں گے۔