• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل پر ایران اور حزب اللّٰہ کے حملوں میں زخمیوں کی تعداد 6 ہزار تک پہنچ گئی

فوٹو: اسرائیلی میڈیا
فوٹو: اسرائیلی میڈیا 

اسرائیل پر ایران اور حزب اللّٰہ کے حملوں میں زخمیوں کی تعداد 6 ہزار  تک پہنچ گئی۔

اسرائیل کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 142 افراد زخمی حالت میں اسپتالوں میں لائے گئے، جس کے بعد جنگ کے آغاز سے اب تک زخمیوں کی مجموعی تعداد 5,689 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 132 زخمی تاحال اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 15 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 1 زخمی کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل حملے میں ایک 60 سالہ شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دو لوگ زخمی ہوئے، اسرائیل میں 6 مختلف مقامات پر دھماکے سنے گئے، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید