ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کی 93 ہزار سویلین املاک تباہ ہوئی ہیں۔
ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق مختلف ایرانی صوبوں میں کیے گئے حملوں میں تباہ مکانات کی تعداد 71 ہزار 547 ہوچکی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 20 ہزار 779 تجارتی املاک کو نقصان پہنچا ہے،صرف تہران میں 31 ہزار 562 رہائشی و تجارتی املاک حملوں میں تباہ ہوئی ہیں۔
ایرانی ہلال احمر کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملوں میں 600 اسکول تباہ ہوچکے ہیں جبکہ بنیادی صحت اور ہنگامی طبی امداد کے 295 مراکز بھی حملوں میں نشانہ بنے ہیں۔