• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن پارلیمان کے فورم کو خود بے توقیر کررہی ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏پی ایم ڈی اے پر تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کوآگے بڑھانے کے لیے جاوید لطیف نے سب کمیٹی تشکیل دی، عین وقت پرسب کمیٹی کااجلاس ملتوی کرکے مریم اورنگزیب سمیت اپوزیشن پارلیمان کے فورم کو خود بے توقیر کررہی ہے۔ 

پیر کو مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے ردعمل میں فرخ حبیب نے کہا کہ سب کمیٹی مسلم لیگ ن لیگ کی مریم اورنگزیب کی سربراہی میں تشکیل دی گئی۔

سب کمیٹی کا پیر کو پہلا اجلاس خودبلاکر عین وقت پرملتوی کردیا گیا،پارلیمان کو مضبوط کرنے کے درس دینے والوں کا منافقانہ رویہ کھل کر سامنے آگیاہے۔ 

انہوں نے کہا کہ انکے لئےمیڈیا کی ڈویلپمینٹ ، فیک نیوز کے خاتمہ اور ورکنگ جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز کی نوکریوں کے تحفظ، بروقت تنخواؤں کی ادائیگی کے لئے موثر قانون سازی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

تازہ ترین