• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے میؤ اسپتال میں نجی ٹارچر سیل کا انکشاف ہوا ہے، یہ ٹارچر سیل میؤ اسپتال کا جنیٹوریل سپروائزر زوہیب چلا رہا تھا جو لوگوں کو پکڑ کر تشدد کرتا تھا۔

میؤ اسپتال کے ایم ایس نے زوہیب سمیت 3 ملازمین کو بر طرف کر دیا۔

جیو نیوز کو حاصل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زوہیب لوگوں کو پکڑ کر ان پر تشدد کر رہا ہے۔

زوہیب چوری اور منشیات فروشی کے شبہے میں اسپتال میں آئے افراد کو اٹھاتا، ٹارچر سیل میں جوتوں لاتوں سے مارتا، مار کھاتے ہوئے افراد ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہوئے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایم ایس میؤ اسپتال ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ جسمانی تشدد اور ہراساں کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں، زوہیب کو رات کے وقت غیر متعلقہ افراد کو اسپتال میں آنے سے روکنے کے لیے ذمے داری دی گئی تھی۔

ڈاکٹر افتخار کے مطابق 3 رکنی کمیٹی 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی، ابتدائی طور پر وارڈ بوائے عبدالغفار جبکہ جنیٹوریل اسٹاف کے زوہیب ملک اور عرفان ملک کو معطل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین