• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی


بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، سیلابی صورتحال کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے، مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک ہوئے۔

گجرات کے مختلف حصوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے 7 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

گجرات کے علاوہ چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال کے شہر کولکتا میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین