• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسی نیٹڈ افراد کو پی سی آر ٹیسٹوں سے نجات دلانے کیلئے حکمت عملی تیار

راچڈیل(ہارون مرزا)عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ویکسین کی دو خوراکیں لینے والے مسافروں کو پی سی آر کے مہنگے ترین ٹیسٹوں سے نجات دلانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ممکنہ طو رپر برطانوی عہدیدار اگلے ماہ گرین ‘ اور امبر لسٹ ممالک کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت کو ختم کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں، اس حکمت عملی کے نافذ ہونے سے ٹریول انڈسٹری سے وابستہ صنعت کو فروغ حاصل ہونے کی توقع ہے کورونا ویکسی نیشن کے بعد نئی پالیسی نافذ ہونیکی صورت میں پی سی آر ٹیسٹوں کی جگہ سستے لیٹرل فلو ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ چھٹیوں کیلئے بیرون ملک جانیوالے برطانوی شہریوں کو اس اقدام سے اخراجات میں سینکڑوں پائونڈز کی رعایت حاصل ہوگی، پی سی آر ٹیسٹ کیلئے تقریبا 100پائونڈ خرچ آ رہا ہے جبکہ لیٹرل فلو ٹیسٹ کیلئے این ایچ ایس کی طرف سے مفت سروس فراہم کی جائے گی، وزیر اعظم بورس جانسن‘ چانسلر رشی سنک‘ سیکرٹری صحت ساجد جاوید اور کابینہ کے دیگر متعلقہ وزرا اس منصوبے کو حتمی شکیل دینے کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے ذریعے مختلف امور کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے۔ نئے قوانین صرف ان مسافروں کو مستفید کرینگے جو کورونا سے بچائو کے لیے اپنی ویکسین کی دو خوراکیں لے چکے ہونگے دوسری طرف برطانیہ کے چیف میڈیکل آفیسر سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ویکسین کے رول آئوٹ کو بارہ سے 15سال تک کی عمر کے بچوں تک بڑھانے کیلئے ممکنہ طور پر 22ستمبر سے منصوبے کی سفارشات پیش کریں گے ویکسی نیشن اور امیونائزیشن کی آزاد مشترکہ کمیٹی (جے سی وی آئی ) کی طرف سے ایسا کرنے سے انکار کے باوجود وزراء ویکسین بوسٹر پروگرام کی سفارشات کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔
تازہ ترین