• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے طالبان حکومت تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ ٹھیک نہیں، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال اعظم سواتی کے ای سی پی پر سنگین الزامات ، ای سی پی نے ثبوت مانگ لیے، کیا اعظم سواتی ثبوت دیں گے؟ 

تجزیہ کاروں نے کہا کہ اعظم سواتی اور فواد چوہدری الیکشن کمیشن کیخلاف اپنے الزامات کے ثبوت نہیں دے سکیں گے،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ امریکا کا پاکستان سے افغان حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ ٹھیک نہیں ہے۔

ریما عمر نے کہا کہ اعظم سواتی اور فواد چوہدری الیکشن کمیشن کیخلاف اپنے الزامات کے ثبوت نہیں دے سکیں گے، الیکشن کمیشن کے پاس توہین کے اختیارات ہائیکورٹ جیسے ہی ہوتے ہیں۔

الیکشن کمیشن پر جتنے سنگین الزامات لگائے گئے اس پر توہین کی سماعت ہوسکتی ہے، وفاقی وزراء کے الزامات کا مقصد الیکشن کمیشن کی ساکھ متاثر کرنا ہے۔

سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ حکومت چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگا کر ان سے استعفیٰ لینا چاہتی ہے۔

عمران خان نہیں چاہتے کہ یہی چیف الیکشن کمشنر اگلے انتخابات کروائیں، چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ بہت زیادتی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین