• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی دورۂ تاجکستان میں کیا مصروفیات ہوں گی؟

ترجمان دفتر خارجہ  نے وزیراعظم عمران خان کے دورۂ تاجکستان کے دوران مصروفیات کے حوالے سے بتادیا۔

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق وزیراعظم عمران خان شریک رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، ایس سی او سربراہی کانفرنس کے بعد وزیر اعظم کا تاجکستان کاسرکاری دورہ شروع ہوگا، وزیراعظم عمران خان تاجک صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سربراہی ملاقات میں تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری کے تعلقات بڑھانے پر غور ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اورتاجکستان اسٹریٹجک شراکت داری کیلئے مضبوط عزم کا اظہار کرچکے ہیں، جوائنٹ بزنس فورم بڑھتے تجارتی، سرمایہ کاری تعلقات کو متحرک کرے گا، بزنس فورم پاکستان، تاجکستان کی تجارتی برادریوں میں کاروباری روابط کو فروغ دے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت کے رشتوں میں جڑے برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں، وزیراعظم کا دورہ وسط ایشیا کے ساتھ پاکستان کی گہری وابستگی کاحصہ ہے۔

تازہ ترین