• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرائض سے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ میں نے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے، پنجاب کی ہر تحصیل میں جاؤں گا، عوام سے خود ملوں گااور ان کے مسائل موقع پرہی حل کیےجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں، فرائض سے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سروس ڈلیوری کو بہتر بنانے کیلئے افسران کو فیلڈ میں نکلنا ہوگا، پنجاب میں جو افسر کام کرے گا، وہی عہدے پر رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں، جو افسر عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا وہ پنجاب چھوڑ دے۔

تازہ ترین