• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان 3 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے۔

فیصل بن فرحان آج اپنے بھارتی ہم منصب سبرامنیئم جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔

پیر کو سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کی بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ کی بھارتی رہنماؤں سے ملاقات میں باہمی تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

فیصل بن فرحان پیر کی شام اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی سے نیویارک روانہ ہو جائیں گے۔

تازہ ترین