ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شہوانی نے بھی کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔
پریس بریفنگ کے دوران لیاقت شہوانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بلوچستان حکومت کی تین سالہ کارکردگی سے خوفزدہ ہے۔
ترجمان حکومت نے کہا کہ تین سال میں ریکارڈ ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی گئی ہیں، موجودہ حکومت کے دور میں 984 پرانی اسکیمیں بھی مکمل کی گئیں۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں سے جام کمال خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کو بلوچستان میں ہر محاذ پر شکست دیں گے، بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین سے مصالحتی عمل آگے بڑھ رہا ہے
لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی۔