• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی نہ ملا تو واٹر بورڈ کے باہر بھرپور احتجاج ہوگا، شہزاد قریشی

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا ہے کہ ڈی ایچ اے کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، حکومت کے متعلقہ حکام واٹر بورڈ کراچی کے ایم ڈی کو پابند کریں گے کہ وہ ڈی ایچ اے میں پانی کے مسئلے کو جلد از جلد حل کریں، ایڈمنسٹریٹر کراچی حلقے میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اگر اس علاقے کو اِس کے حصے کا پانی فراہم نہ کیا گیا تو واٹر بورڈ کے باہر بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، شہزاد قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ڈیفنس، کلفٹن کے حالات پانی کیلئے کسی کچی آبادی سے کم نہیں، پانی کی قلت پر اہل علاقہ متعلقہ حکام کو درخواستیں دے دے کر تنگ آچکے ہیں مگر کہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی، شہری اب پانی بھی خرید کر پینے پر مجبور ہوگئے ہیں، اعلیٰ حکام اپنے شہریوں کو ضروریات زندگی کی ”پانی“ جیسی بنیادی سہولت بھی فراہم نہیں کرسکتے دوسری طرف ٹینکر مافیا بھی واٹر بورڈ کی ملی بھگت سے پیسہ کمانے میں مصروف ہے۔

تازہ ترین