بلوچستان: بارشوں نے آغاز کیساتھ ہی تباہی مچادی، دو روز میں 5 افراد جاں بحق
بلوچستان میں مون سون کی بارشوں نے آغاز کے ساتھ ہی تباہی مچا دی ہے، گزشتہ دو روز کے دوران مون سون کی بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں میں بہہ جانے اور ڈیم میں ڈوبنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔