• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان بالکل بھی وقت کے پابند نہیں: جوہی چاولہ کا انکشاف

ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ جوہی چاولہ نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان وقت کے پابند نہیں ہیں، وہ ایک بار اُن کی پارٹی میں اُس وقت پہنچے کہ جب سارے مہمان جاچکے تھے اور  جوہی سمیت تمام گھر والے سو چکے تھے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہی چاولہ نے اپنے انٹرویو میں شاہ رخ خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جب بھی ہمارے گھر کوئی پارٹی ہوتی ہے تو ہم ہمیشہ شاہ رخ خان کو مدعو کرتے ہیں، میں نے اس کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے اور وہ ہماری اسپورٹس ٹیم میں شراکت دار بھی ہیں، اس لیے ہم اسے ہمیشہ گھر بلاتے ہیں۔‘

جوہی چاولہ نے کہا کہ ’میں نے ایک پارٹی میں شاہ رخ خان کو بلایا تھا  اور ہر کوئی پُرجوش تھا کہ شاہ رخ خان آرہے ہیں، خاص طور پر میرا عملہ کیونکہ وہ اس کے ساتھ تصاویر لینا چاہتے تھے۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے شاہ رخ خان کو رات 11 بجے آنے کو کہا تھا اور میں نے پہلے ہی اپنے عملے کو بتادیا تھا کہ شاہ رخ دیر سے آئیں گے لیکن وہ اس قدر دیر سے آئے کہ اُس وقت پارٹی ختم ہوچکی تھی۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’شاہ رخ خان تقریباََ رات کے 2:30 بجے کے بعد آئے، اس وقت تک عملہ چلا گیا تھا اور میں سو چکی تھی، کھانا بھی ختم ہوچکا تھا اور تمام مہمان بھی اپنے گھر چلے گئے تھے۔‘

 یاد رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹر فرح خان نے بھی شاہ رخ خان کی وقت کی پابندی نہ کرنے کے حوالے سے کہا تھا کہ ’ہم سب جانتے ہیں کہ جب ہم شاہ رخ کو سیٹ پر صبح 9 بجے بُلاتے ہیں تو وہ دوپہر کے 2 بجے آتے ہیں لیکن اگر وہ کبھی جلدی آجاتے ہیں تو ہم حیران ہو جاتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کئی دہائیوں سے دوست ہیں، یہ جوڑی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی بھی شریک ہے۔

تازہ ترین