• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈی جی رینجرز کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

کراچی میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چہلم کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں صوبے بھر میں چہلم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز اور پولیس کی جانب سے چہلم کے حوالے سے مشترکہ فلیگ مارچ اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا جبکہ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکو متِ سندھ کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

صوبائی حکومت کی طرف سے دیئے گئے احکامات کی روشنی میں ضابطۂ اخلاق کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جا ئے گا جبکہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

تازہ ترین