• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گلوکارہ نے عالمگیر کے گانے ’’گاگر‘‘ کی دھن چرالی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی گانوں کی بھارت میں مقبولیت کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ ہردورمیں معروف گانے ، ان کی دھنیں اور بعض اوقات تو پوری کی پوری میوزک ویڈیو کو ہی نقل کرلیا جاتاہے۔ حال ہی میں بھارتی گلوکارہ دھوانی بھنوشالی نے اپنے گانے ‘ مہندی’ کی دھن کیلئے پاکستانی پاپ میوزک کو پہچان دینے والے عالمگیر کے مقبول ترین گیت ‘ گاگر’ کی نقالی ہے جو 90 کی دہائی میں گایا گیا تھا۔مہندی 21 ستمبرکو ریلیز کیا گیا تھا اور اب تک یوٹیوب پر اسے 2 کروڑ 79 لاکھ سے زائد باردیکھا جاچکا ہے۔گانے کی نقالی کی خبر گلوکار عمیرجسوال نے انسٹااسٹوریزمیں دی جو ویلوساؤنڈ اسٹیش سیزن ون کے لیے ‘ گاگر’ کا ری مکس گا چکے ہیں جسے بیحد پسند کیا گیا تھا۔دھوانی بھنوشالی کے گانے کی ریلیزاور اتنے زیادہ ویوز کے بعد عمیر جسوال نے گانے کا پوسٹر شیئرکرتے ہوئے دھن کاپی کرنے سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے بھارتی گلوکارہ، عالمگیر اور’ گاگرری میک’ کے اپنے ساتھی آرٹسٹس کو ٹیگ کیا۔گلوکار نے لمبی چوڑی تفصیل میں جانے کے بجائےاس بات پر یقین کرتے ہوئے کہ عقلمند کیلئے اشارہ کافی ہوتا ہے ، لکھا ‘چلیں یہ بھی ٹھیک ہے’۔تقریبا 2 ہفتے قبل بھارتی گلوکاربرہم دریا نے گانا ‘ ہیپی موڈ ‘ ریلیز کیا تھا جس کی میوزک ویڈیو ہو بہو پاکستانی میوزیکل فلم ‘ کی جاناں ‘ کا چربہ تھی ،جسے نبیل قریشی نے ڈائریکٹ کیا۔

تازہ ترین