• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش نے طالبان پر حملوں کیلئے انکے ہی حربے استعمال کرنا شروع کردیئے

کراچی (نیوز ڈیسک) داعش نے طالبان پر حملوں کے لیے ان کے ہی حربے استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں۔ 

وہ بموں کو کاروں میں نصب کرکے ہدف کو نشانہ بنارہے ہیں، تاہم، ان کا بنیادی ڈھانچہ ٹوٹ چکا ہے اور وہ چھوٹے گروہ میں تقسیم ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق، افغانستان میں ہونے والے جان لیوا حملوں میں داعش نے طالبان کے حربے ہی استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں۔ 

گزشتہ ماہ کابل ایئرپورٹ سمیت جلال آباد میں ہونے والے متعدد بم حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔ 

تاہم، طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے رواں ہفتے کہا کہ افغانستان میں داعش متحرک نہیں ہے۔ 

تحریک کی انٹیلی جنس سروسز کے دو ارکان جنہوں نے جلال آباد کے کچھ حملوں کی تحقیقات کی ہیں۔

تازہ ترین