• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کسٹمزکا چھالیہ کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے فیکٹریوں اور گوداموں پر چھاپوں کا فیصلہ ، صنعتی علاقوں میں واقع فیکٹریوں پرچھاپے انٹیلی جنس کی بنیاد پر مارے جائیں گے،کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کا گذشتہ 3روز میں ایک فیکٹری اور ایک گودام پر چھاپے میں 7کروڑ روپے مالیت کی 63ہزار 300کلو گرام چھالیہ اور 6ہزار کلو گرام سویٹ سپاری ضبط کی گئی ،کسٹمز کے اسسٹنٹ کلکٹر ہیڈ کواٹر شفیع اللہ کے مطابق چھالیہ کی اسمگلنگ پرکشش بزنس بن گیا ہے اس حکمت عملی کے تحت کریک ڈاون کرتے ہوئے پہلی کارروائی میں سائیٹ ایریا کراچی میں واقع فیکٹری پر چھاپہ مار ا گیا ، جہاں سے چھالیہ کے بھرے ہوئے1920پی پی بیگ برآمد ہوئے جن میں 48ہزار کلو گرام چھالیہ تھی اسی فیکٹری سے 200کارٹن سویٹ سپاری بھی برآمد ہوئی ،ان کارٹن سے 6ہزار کلو گرام سویٹ سپاری برآمد ہوئی ، چھالیہ اور سویٹ سپاری کی مالیت 5 کروڑ 40لاکھ روپے سے زیادہ ہے ، جبکہ ایک دوسری کاروائی میں سائٹ ایریا میں ایک گودام چھاپہ مار کر 15ہزار 300کلو گرام چھالیہ ضبط کی گئی جس کی مالیت ایک کروڑ 53 لاکھ روپے سے زیادہ ہے ، دونوںکامیاب کاروائیوں کے بعد ایف آر آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین