• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کے سرکاری نرخ 89 روپے فی کلو مقرر کر دیے گئے، کمشنر

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)کمشنر گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ چینی کے سرکاری نرخ 89 روپے فی کلو مقرر کر دیے گئے ہیں اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں پرائس مجسٹریٹ متحرک ہیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف جرمانوں اور مقدمات کے علاوہ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔یہ باتیں انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔کمشنر نے کہا کہ تمام پرائس مجسٹریٹ ذاتی طور پر فیلڈ وزٹ کریں۔کمشنر نےکہا کہ ضلع راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے 3426 چھاپے مارے گئےاور گرانفروشوں پر چار لاکھ اور 63 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
تازہ ترین