• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی بی اے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےدوبارہ احتجاجی تحریک شروع کردی

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین کے صدر ملک منظور حسین کی زیر قیادت مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا - مظاہرین نے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انتظامیہ کی خلاف شدید نعرے بازی کی - مظاہرین نے کہا کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ ہٹ دھرمی پر اتر آئی ہے ، پنجاب حکومت کے احکامات کے باوجود کمپنی ملازمین کو اسپیشل الاؤنس ادا نہیں کر رہی ، یونین عہدیداران کا داخلہ کمپنی آفس میں بند کر دیا ہے ، کمپنی کے اعلیٰ افسر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نا تجربہ کار افراد کی بوگس بھرتیاں کی جارہی ہیں - شہر کے کئی علاقوں میں کنٹینرز موجود نہیں ، ہتھ ریڑھیاں نہیں ہیں ، جس کی وجہ سے ورکرز کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے - مشینری کی مرمت کا ٹینڈر ہونے کے باوجود گاڑیوں کی مرمت کے کام میں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں ، وی آئی پی موومنٹ پر چھٹی کینسل کر کے متبادل چھٹی بھی نہیں دی جاتی ، مظاہرین نے دھمکی دی کہ افسران نے انتقامی کارروائیاں نہ روکیں تو 27 ستمبر سے مکمل کام چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا -
تازہ ترین