• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے مہتا غلطی سے مل گئے، جوہی چاولہ

بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنی شوہر سے ملاقات کے بارے میں مزاحیہ انداز میں انکشاف کردیا کہ وہ انہیں غلطی سے مل گئی۔ 

ایک بھارتی ٹیلی ویژن کی جانب سے جوہی کی کامیڈی شو میں شرکت کا پرومو جاری کیا گیا۔ 

اس پرومو کے دوران میزبان جوہی کی مشہورِ زمانہ فلم "ہم ہیں راہی پیار کے" کا گانا "ممبئی سے گئی پونا" گنگنا رہا تھا۔ 

انہوں نے جوہی چاولہ سے پوچھا کہ  اس پورے گانے میں گجرات تو آیا ہی نہیں تو پھر شوہر جے مہتا انہیں کہاں سے ملے؟ 

اس کے جواب میں جوہی نے بھی دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہہ دیا کہ "غلطی سے مل گئے۔"

ان کا جواب سن کر شو کی میزبان فرح خان اور دیگر کنٹسٹنٹس بھی ہنس پڑے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید