پشاور کے تینوں سرکاری اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 348 مریض زیرِ علاج ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 22 نئے مریضوں کو داخل کرایا گیا۔
اسپتال حکام کے مطابق پشاور کے تین سرکاری اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 22 نئے مریضوں کو داخل کرایا گیا۔
تینوں سرکاری اسپتالوں میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ 348 مریض زیرِ علاج ہیں، خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 93 بیڈز پر کورونا وائرس کے مریض داخل ہیں۔
خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے 20 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس سے متاثرہ 142 مریض زیرِعلاج ہیں۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں وینٹیلیٹرز پر کورونا وائرس سے متاثرہ 29 مریض زیرِ علاج ہیں۔
دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ 113 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ آئی سی یو میں 14 مریض زیرِ علاج ہیں۔