• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کو افغانستان تک وسعت دینے کی ضرورت ہے،سردار مسعود

اسلام آباد ( نامہ نگار) آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ افغانستان سے غیرملکی انخلاء کے بعد امن کو لاحق سنگین خطرات اس بات کا متقاضی ہیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک وسعت دینی چاہیے. خطے کے امن کیلئے افغانستان میں چین کے کردار کو مزید مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر استور ہونا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نےبدھ نیشنل لابیرئری میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے بچوں کے فن پاروں پر مشتمل کتاب ،، بہار کے منتظر ،، کی تقریب رونمائی سےخطاب میں کیا جو پاک چین گلوبل کلچرل لنک نے پاکستان کی قو می زبان اردو میں شائع کی ہے۔ تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ حمید گل نے کہا وہ بچے جنہوں نے کم عمر میں کورونا کے خلاف انوکھے انداز میں کاوش کی داد کے مستحق ہیں۔ وزیراعظم انسپکشن کمیشن کے رکن سید ابو احمد عاکف ، سبینہ ذاکر، ضمیر اعوان اور راجہ جاوید نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین