• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر چیف سے عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

عراقی فضائیہ کے کمانڈر محنّد غالب محمد راضی الاسدی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی تعاون اور پیشہ وارانہ دلچسپی و تربیتی امور سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ عراقی ایئر فورس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق عراقی وفد کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، ملاقات میں مشترکہ تربیت، استعداد کار میں اضافے اور ایوی ایشن صنعت میں ترقی سے متعلق گفتگو کی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاکستان اور عراق کے درمیان مذہبی وتاریخی رشتوں کو اجاگر کیا۔ عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا اور پاک فضائیہ کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق عراقی کمانڈر نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید، پیشہ ورانہ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی یافتہ فضائیہ میں ڈھل چکی ہے۔ 

عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے اپنی فضائیہ کو اعلیٰ آپریشنل اور حربی سطح تک ازسر نو ڈھالنےکی خواہش کا اظہار کیا، اور کہا کہ عراقی فضائیہ پی اے ایف پائلٹس کی ایکسچینج پوسٹنگ سے بھی مستفید ہوناچاہتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید