• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا دن، رہنماؤں کو اجازت نہ ملی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے تاہم تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

اس موقع پر وزیرِ خوراک کے پی ظاہر شاہ، ملک عدیل، نغمہ خالد، اعجاز احمد اڈیالہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملے بغیر جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی، بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی ٹرپل سنچری ہونے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظلم و بربریت سے مسائل حل نہیں ہوں گے، علی امین گنڈاپور نے جرگہ سسٹم متعارف کروایا، ہر ضلع میں جرگے قائم کیے، خیبر پختونخوا میں کسی کو زبردستی علاقہ بدر نہیں کیا جا رہا۔

وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ نے یہ بھی کہا کہ مسائل کا حل جرگے اور بات چیت سے نکالا جائے گا، آپریشنز سے متعلق کے پی میں بھرپور سیاسی مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید