لاہور ایئرپورٹ پر رات سے پھنسے مسافر احتجاج پر ہوٹل منتقل کردیے گئے۔
ایئرلائن حکام نے مسافروں کو کل متبادل پرواز کا انتظام کرنے اور پی سی آر ٹیسٹ کی رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ پرندہ ٹکرانے کے بعد پرواز منسوخ کردی گئی، ایئرلائن حکام آئندہ کی فلائٹ کا شیڈول نہیں دے رہے ہیں۔
لاہور ایئرپورٹ سے استنبول جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کو طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد واپس اتار لیا گیا تھا، تمام مسافروں کا سامان آف لوڈ کردیا گیا تھا۔