• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: شانژی میں موسلادھار بارش، سیلابی ریلوں سے تباہی، پانچ افراد ہلاک


چین کے صوبے شانژی میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، ڈیم کے بند ٹوٹ گئے، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، جبکہ  ہزاروں مکانات مٹی کے تودوں میں دب گئے۔

سیلابی صورتحال کے باعث کوئلے کی درجنوں کانیں بند کردی گئیں، متاثرہ علاقوں کے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے، جبکہ مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔

چینی میڈیا کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبے کی 60 کانوں کو بند کردیا گیا ہے، سیلاب سے ایک لاکھ 90 ہزار ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔

مٹی کے تودے گرنے سے 17 ہزار مکانات اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، بارشوں اور سیلاب سے صوبے کے 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

صوبے میں رواں ماہ معمول سے 5 گنا زیادہ بارشیں ہوئیں اور آئندہ چند روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، سرکاری ذرائع سے ابھی جانی نقصان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

تازہ ترین