• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی شہری کی جان بچانے والے کانسٹیبل کو تمغہ شجاعت دینے کی سفارش


وزیراعظم عمران خان نے خیرپور ریلوے اسٹیشن پر شہری کی جان بچانے والے کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو تمغہ شجاعت دینے کی سفارش کردی، سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی ہے۔

صدر مملکت کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ کانسٹیبل جمال احمد کلہوڑو 17 اگست کو محرم الحرام کی اسپیشل ڈیوٹی پر خیرپور ریلوے اسٹیشن پر تعینات تھے۔

اس دوران ایک مسافر ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان موجود تنگ جگہ میں گر گیا اس سے پہلے کہ ٹرین اسے کچل دیتی کانسٹیبل نے اسے کھینچ کر باہر نکالا۔

واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

تازہ ترین