• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں لاہور کو سجانا شروع کر دیا ہے، شہر کی اہم شاہراہوں پر سفید اور سبز رنگ کے قمقمے لگا دیئے گئے۔

ترجمان پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے مطابق عشرہ ٔرحمت اللعالمین ﷺ منانے کے لیے لاہور کی بڑی سڑکوں پر سجاوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

کنال روڈ، مال جیل روڈ، لبرٹی اور ایم ایم عالم روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

شاہراہوں پر سبز اور سفید قمقموں سے مسجدِ نبوی ﷺ کے ماڈلز بنائے گئے ہیں، سفید قمقموں سے تیار نعتیہ اشعار بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

ترجمان پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کا یہ بھی کہنا ہے کہ 12 ربیع الاول تک شہر کو مزید سجایا جائے گا۔

تازہ ترین