• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کی کانگریس سے وابستگی آریان کو نشانہ بنائے جانے کی وجہ؟

بھارتی ایڈ فلم کے ڈائریکٹر پراہالڈ ککڑ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی کانگریس سے وابستگی کے باعث حکام منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے پیچھے پڑے ہیں۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈ فلم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ  آریان اس وقت 23 سالہ نوجوان ہے، اگر آپ کو آریان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو آپ کو شاہ رخ خان کے ساتھ مسئلہ ہے، اگر شاہ رخ کے ساتھ مسئلہ ہے تو پھر آپ کو ہر کسی کے والد کے ساتھ مسئلہ ہے۔ 

پراہالڈ ککڑ نے سوال اٹھایا کہ اس کیس میں درجنوں گرفتاریاں ہوئی ہیں تو صرف آریان کے والد ہی کیوں خبروں میں ہیں؟

انہوں نے اس کیس کی سیاسی وابستگی پر کہا کہ اس میں مرکزی حکومت کا کوئی ایجنڈا ہوسکتا ہے۔


ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری ان تمام چیزوں پر کیوں بات کرے گی؟ وہ تو بہت ہی خود غرض لوگ ہیں، وہ صرف اپنی حفاظت کرتے ہیں، وہ نہیں جانتے کہ شاہ رخ خان کی کانگریس سے وابستگی کے باعث مودی حکومت کا ایجنڈا اس کے پیچھے ہے۔

ایڈ فلم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہر کوئی آج کل صرف حکومت کے نقش قدم پر چلنا چاہتا ہے، حتیٰ کے پریس بھی، جبکہ میڈیا کے کچھ حلقے تو حکومت کے خلاف لکھتے تک نہیں۔

تازہ ترین