• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے فلسطینی شہدا کے قدیم قبرستان کو مسمار کردیا


مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیل کی جارحیت جاری ہے، قابض اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے نزدیک مسلمانوں کا قدیم ترین قبرستان مسمار کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق قابض اسرائیلی انتظامیہ نے بلڈوزروں سے ال یوسفیہی قبرستان کی قبریں مسمار کیں۔ علاقہ مکینوں کی مزاحمت پر اسرائیلی انتظامیہ کو کام روکنا پڑا۔

 واقعہ کے خلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو مظاہرین زخمی ہوگئے۔ قبرستان میں 1948 سے 1967 کے درمیان شہید ہونے والے فلسطینی شہدا کی قبریں موجود ہیں۔

قابض اسرائیلی انتظامیہ پارک بنانے کے لیے قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، اسرائیل نے 2016 میں بھی قدیم ترین باب الرحمہ قبرستان کی قبریں مسمار کی تھیں۔

تازہ ترین