• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں کورونا نے پھر تباہی مچادی، 24 گھنٹوں میں 984 ہلاکتیں

ماسکو(ٹی وی رپورٹ) روس میں کورونا وائرس کی وبا ایک بار پھر پھیلنے لگی اور 24 گھنٹے میں 984 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر تباہی مچا دی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 28 ہزار 717 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ملک کے مغربی علاقوں میں معمول کے آپریشنز ملتوی کیے جا چکے ہیں اور کورونا کے لیے مختص وارڈز میں گنجائش بھی ختم ہو چکی ہے۔

تازہ ترین