لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ ڈسٹرکٹ بار کی نئی عمارت جلد تعمیر کی جائے اس سلسلے میں ضروری اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے، لائرز ہائوسنگ سوسائٹی کا معاملہ عدالت میں زیر التوا ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے، آپکے تمام جائز مسائل کے حل میں کچھ وقت لگے گا۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے۔ استقبالیے سے ہفتے کی دوپہر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ جسٹس احمد علی شیخ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ سے انکی بہت سی یادیں وابسطہ ہیں اور وہ بیس سال تک اس بار کے رکن رہے ہیں۔ انہوں نے سینئر وکیل محمد ریاض سومرو سے اپنی خوشگوار یادوں کا بھی ذکر کیا۔