اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہاہےکہ پاک فوج کیساتھ تمام معاملات حل ہیں ، کچھ لوگ حساس ادارے کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ’کل کہہ چکا ہوں کہ ملکی ماحول ٹھیک ہے، تمام معاملات حل ہیں اور جب بھی ایسا وقت آتا ہے تو بعض لوگ پاکستان کے حساس ترین ادارے کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ اگلے جمعہ تک تمام مسائل حل ہوجائیں گے اور عظیم اداروں کا برا چاہنے والے طرح طرح کی باتیں کرتے رہتے ہیں لیکن وہ ناکام ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی لہر پوری دنیا میں چلی ہے، عالمی سطح پر تیل، خوردنی تیل اور گندم کا بحران آیا ہے جس سے ہم بھی متاثر ہوئے ہیں، کوئی حکمران نہیں چاہتا کہ مہنگائی ہو۔