• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کا جلسہ، سیکیورٹی کے انتظامات مکمل


پیپلز پارٹی کا کراچی کے باغ جناح میں آج ہونے والے جلسے کے حوالے سے پولیس نے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلسے کے دوران ڈیوٹی پر 4 ہزار 111 افسر و اہل کار تعینات ہونگے جبکہ ضلع ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ سمیت ایس ایس یو کی نفری بھی تعینات ہوگی۔

حکام نے مزید کہا کہ سیکیورٹی پر 211 پولیس موبائلیں اور 34 موٹر سائیکلیں بھی ڈیوٹی پر مامور ہونگی اس کے علاوہ جلسے کی سیکیورٹی کا جائزہ 31 ایس ایس پی اور ایس پیز لیں گے۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ 102 خواتین پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور ہونگی۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کا کراچی کے باغ جناح میں جلسہ آج ہوگا جس کے لیے پنڈال سجا دیا گیا ہے اور کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔

پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ جلسہ شام 4 بجے شروع ہوگا جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

تازہ ترین