• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی این ایف جے کا12تا18ربیع الاول ہفتہ وحدت واخوت منانے کااعلان

راولپنڈی( اپنے نامہ نگار سے)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری جنرل سیدشجاعت علی بخاری نے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی خصوصی ہدایت پررسول صادق ؐ اورامام جعفرصادقؑ کی نورانی آمدکی مناسبت سے12تا18ربیع الاول ہفتہ وحدت واخوت منانے کااعلان کیاہے، ہیڈکوارٹر مکتب تشیع سے جاری کردہ ایک بیان میں شجاعت بخاری نے باورکرایاکہ عالمگیرہفتہ وحدت واخوت مناکرثابت کیاجائیگاکہ مسلمان ایک جسم وجان ہیں جن میں دنیاکی کوئی طاقت رخنہ نہیں ڈال سکتی۔
اسلام آباد سے مزید