کراچی: ورلڈ پولیو ڈے، سی ویو پر واک

October 24, 2021


کراچی میں ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر سی ویو پر مختلف سرگرمیاں رکھی گئیں، واک، دوڑ، سائیکل کی ریس، خواتین کی موٹر سائیکل رائیڈنگ کے پروگرام پولیو سے آگاہی کے لیے رکھے گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو ہر صورت میں پولیو کے قطرے پلائیں۔

سی ویو پر ورلڈ پولیو ڈے کی مناسبت سے شہریوں میں اس مرض سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں رکھی گئیں، جن میں سائیکل ریلی، واک، رننگ اور خواتین کی موٹر سائیکل ریلی شامل ہیں۔

مختلف پروگرامز میں بچوں، بڑوں، خواتین اور مردوں نے شرکت کی۔

ریلی میں 100 سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا جن کے لیے 20 کلو میٹر کی ریس کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میں 200 سے زائد رنرز نے بھی شریک تھے جن کے لیے 6 اور 12 کلو میٹر کی 2 کیٹیگریز بنائی گئی تھیں۔

شرکاء نے اس موقع پر پیغام دیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہر صورت میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔

پولیو کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی خاتون مسز طاہرہ احمد خان کا کہنا تھا کہ رواں سال صرف ایک پولیو کا کیس سامنے آیا ہے، آئندہ سالوں میں ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پر امید ہیں۔

اس موقع پر سیکیورٹی اور ٹریفک کےمعاملات کے لیے پولیس اور ٹریفک پولیس بھی تعینات تھی۔