بختاور بھٹو کی فیورٹ فوٹو البم کی پہلی تصویر کونسی ہے؟

January 13, 2022

فائل فوٹو

سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے فیورٹ فوٹو البم کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

بختاور بھٹو نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہیں اپنے موبائل کے فیورٹ فوٹو البم کی پہلی تصویر مداحوں سے شیئر کرنی تھی۔

اس حوالے سے بختاور بھٹو نے اپنے بچپن کی تصویر اسٹوری میں شیئر کی جس میں وہ اپنی والدہشہید محترمہ بینظیر بھٹو کی گود میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

بختاور بھٹو نے بتایا کہ ’یہ اُن کے فیورٹ فوٹو البم کی پہلی تصویر ہے۔‘

واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری گزشتہ سال 29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت گزشتہ سال اکتوبر کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی جس کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئیں۔