• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔

گزشتہ سال مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر انٹری دینے والی بختاور بھٹو زرداری کے فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹک ٹاک پر بختاور بھٹو زرداری کے آفیشل اکاؤنٹ پر اُنہیں ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اب تک 13 ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن پر لاکھوں لائکس آچکے ہیں۔

ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بختاور بھٹو زیادہ تر اپنی ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جبکہ حال ہی میں اُنہوں نے اپنے بیٹے کی ویڈیو بھی شیئر کی جسے اب تک 11 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت گزشتہ سال اکتوبر کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی جس کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئیں۔

بختاور بھٹو زرداری گزشتہ سال 29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

خاص رپورٹ سے مزید