اندرون شہر دوگروپوں میں تصادم فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس

January 16, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)اندرون شہرمیں دوگروپوں میں تصادم ، فائرنگ سےعلاقےمیں خوف وہراس پھیل گیا۔پاک گیٹ کے علاقے میں عبدی گروپ اوربلندی گروپ کےافراد میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔پولیس نے زخمیوں کو نشترہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔