ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج ہوم اکنامکس ملتان کے سینئر کلرک راؤ عمر دراز آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ساؤتھ پنجاب کے نائب صدر منتخب ہوگئے۔ ان کے انتخاب کو کالج کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر میمونہ ناز سمیت تدریسی و غیر تدریسی عملے نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔