ملتان (سٹاف رپورٹر)آل پاکستان آئل ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026ء تا 2028ء مکمل ہو گئے، ایگزیکٹیو ارکان شیخ وقاس لیاقت ملتان، ملک حبیب بہاول پور، جنید لودھی حیدرآباد، محمد اظہر رحیم یار خان، شیخ محمدفاروق ملتان، مصطفیٰ کمال خان ملتان، ظفر اقبال کوٹ، شیخ محمدوسیم جھنگ، محمد رمضان پتوکی اور محمد اسامہ بورے والا کے مقابلے میں کسی نے مقررہ وقت تک کاغذات نامزدگی داخل نہ کروائے اور یوں تمام ارکان بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔