ملتان(سٹاف رپورٹر ) بیورو آف امیگریشن کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران 66 ہزار 815 پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگست 2026 میں 27 ہزار 656 پاکستانی ملازمت کے لیے بیرون ملک روانہ ہوئے، جبکہ جولائی میں سمندر پار جانے والے پاکستانی ورکرز کی تعداد 39 ہزار 159 رہی۔ ماہانہ بنیاد پر روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 11 ہزار 503 افراد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔