ملتان (سٹاف رپورٹر )ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ملتان نے مقدمہ نمبر 05/2026 میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد احسن کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شریک ملزم محمد کامران رفیق کے ساتھ مبینہ ملی بھگت سے جعلی اور جعلی سازی شدہ قرض دستاویزات کے ذریعے 4 کروڑ 60 لاکھ روپے ہتھیائے اور جرائم سے حاصل رقم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا۔